”جنرل قمر باجوہ جب سے آرمی چیف بنے ہیں تب سے وہ کوشش کر رہے ہیں کہ۔۔۔“ حامد میر نے حیران کن انکشاف کر دیا، وہ کیا کوشش کر رہے ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

”جنرل قمر باجوہ جب سے آرمی چیف بنے ہیں تب سے وہ کوشش کر رہے ہیں کہ۔۔۔“ حامد ...
”جنرل قمر باجوہ جب سے آرمی چیف بنے ہیں تب سے وہ کوشش کر رہے ہیں کہ۔۔۔“ حامد میر نے حیران کن انکشاف کر دیا، وہ کیا کوشش کر رہے ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں جنرل قمر جاوید باجوہ جب سے آرمی چیف بنے ہیں، تب سے وہ کوشش کر رہے ہیں کہ فوج اور اس کی ایجنسیاں سیاست میں براہ راست مداخلت نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کیس،آ پ کہنا چاہ رہے ہیں کہ چارٹر ڈاکاﺅنٹنٹ کے بعد الیکشن کمیشن کو آڈٹ کا اختیار نہیں ؟انور منصور کے دلائل پر جسٹس ثاقب نثار کا استفسار
نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ مشکل حالات میں پارٹی چھوڑ جانے والا گروپ اب کس چیز کا انتظار کر رہا ہے جس پر حامد میر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” گروپ کے دو سے تین لوگوں کیساتھ میری بات ہوئی، میں نے ان سے کہا کہ آپ کو 20 سے 25 سال سے جانتا ہوں، جب بھی کوئی حکومت آتی ہے آپ اس کے حمایتی بن کر اس میں شامل ہو جاتے ہیں اور جیسے ہی حکومت مشکل کا شکار ہوتی ہے تو آپ غائب ہو جاتے ہیں، تو آج کل آپ غائب کیوں نہیں ہو رہے۔ اس پر ایک ایم این اے نے کہا کہ ’بھائی جی ، ہالی تک فون نئیں آیا سانوں‘ ( بھائی جی، ابھی تک ہمیں فون نہیں آیا)۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عمران خان نے جوا کھیلنے کا اپنے منہ سے اعتراف کیا، ٹی وی چینلز پر دیے گئے بیانات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا: دانیال عزیز
حامد میر نے مزید کہا کہ ”یہ سپریم کورٹ سے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے کی بات ہے اور ان کا کہنا تھا کہ بھائی لوگ فون کرتے ہیں اور ہم پارٹی بدل لیتے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ واقعی تمہیں کوئی فون نہیں آیا، جس پر اس نے کہا کہ ق لیگ کے کچھ لوگوں نے رابطہ کیا ہے لیکن ہم نے انہیں بھی یہی کہا ہے کہ فون آئے گا تو ہم آئیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ جب سے آرمی چیف بنے ہیں، انہوں نے پوری کوشش کی ہے کہ فوج اور اس کی ایجنسیاں سیاست میں براہ راست مداخلت نہ کریں۔ اور اسی لئے ق لیگ کے بدنام زمانہ ایم این اے جو ن لیگ میں آ گئے ہیں اور اب دوبارہ فون کا انتظار کر رہے ہیں، انہیں فون نہیں آ رہا۔ “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

قومی -