29 قیدیوں کو افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا: آئی ایس پی آر

29 قیدیوں کو افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا: آئی ایس پی آر
29 قیدیوں کو افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا: آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے پاکستان میں قید 29 افغان باشندوں کو افغانستان کے سرکاری حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔فوجی ترجمان کے مطابق  ان قیدیوں کو سرحد پار کرنے پر شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے حراست میں لیا گیا تھا اور یہ افغان باشندے فورسز کی تحویل میں تھے تاہم دوران تفتیش ان کادہشت گردوں سے تعلق ثابت نہیں ہو سکا جس پر ان کو رہا کر دیا گیا ہے۔قیدیوں کو غلام خان بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔

مزید :

قومی -