نوشہروفیروز میں گاڑی میں آتشزدگی ، جسقم کے رہنماءمقصوداحمد قریشی ساتھی سمیت زندہ جل گئے
شہداد کوٹ ، نوشیروفیروز (مانیٹرنگ ڈیسک)گاڑی میں آگ لگنے سے جئے سندھ قومی موومنٹ (جسقم ) کے سابق چیئرمین بشیر قریشی کے بھائی اور جسقم رہنماءمقصود احمد قریشی اوراُن کے ساتھی سلمان جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ لاشوں کو بھریہ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق بھریہ روڈ پر گاڑی میں آتشزدگی سے دوافرادزندہ جل گئے جن کی شناخت جسقم کے رہنماءمقصود احمد قریشی اور سلمان کے نام سے ہوئی ہے ، مقصود احمد قریشی جسقم کے مرحوم چیئرمین بشیر قریشی کے بھائی ہیں ۔ ہلاکتوں کی اطلاع پر جسقم کے کارکنان کی بڑی تعداد علاقے میں پہنچ گئی اور احتجاج شروع کردیا، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہوگئے ہیں ۔کارکنان کا دعویٰ تھاکہ بشیر قریشی کی طرح مقصود احمد قریشی کو بھی قتل کیاگیا۔ پولیس کا کہناتھاکہ پوسٹمارٹم اور تحقیقات کے بعد ہی ہلاکت کی وجوہات کے بارے میں حتمی طورپر کچھ کہاجاسکتاہے ۔