امریکی سفارتکار نے ن لیگ کے منحرف ارکان کی ق لیگ میں شمولیت کے امکان پر حیرت کا اظہار کیا: عطا مانیکا
پاکپتن (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر ریونیو پنجاب میاں عطاءمحمد مانیکا نے کہا ہے کہ امریکی سفارت کا ر نے ان کی اس بات پر حیرت کا اظہار کیا تھا کہ ن لیگ سے علیحدگی اختیار کرنے والے ارکان مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔
ڈیلی پاکستان کایو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
روزنامہ جنگ کے مطابق میاں عطاءمانیکا نے کہا کہ امریکی قونصلیٹ کے دورہ پاکپتن کے موقع پر انہوں نے کینال ریسٹ ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران اس رائے کا اظہار کیا تھا کہ ن لیگ کے باغی ارکان پارلیمنٹ ق لیگ میں شامل ہو جائیں گے کیونکہ انہیں اس کے علاوہ کوئی دوسری بہتر پناہ گاہ نہیں مل سکتی۔ میاں عطا مانیکا نے بتایا کہ امریکی قونصلیٹ نے انہیں لاہور میں مدو کر کے اس پیش گوئی پر مزید گفتگو بھی کی اور حیرت کا اظہار کیا کہ ن لیگ سے منحرف ارکان پارلیمنٹ کیوں کر ق لیگ میں جا سکتے ہیںاور اس وجوہات پر تبادلہ خیال کیا۔