باپ نے قبرستان میں بیٹی قتل کرکے لاش لٹکادی
پاکپتن (ویب ڈیسک) بونگہ حیات قبرستان میں ظالم باپ نے 5 سالہ بیٹی کو گلے میں رسہ ڈال کر موت کے گھاٹ اتار کر لاش لٹکادی۔ دوسری بیٹی کے شور پر لوگوں ںے ظالم شخص مبین احمد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، مبین احمد جو چک مولیا چشتی تھانہ حویلی لکھا کا رہائشی ہے اپنی 2 بیٹیوں 8 سالہ سندس اور 5 سالہ عروج فاطمہ کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر تھانہ چک بیدی کے علاہ بونگ حیات قبرستان لایا۔ اس دوران سندس کو باہر موٹرسائیکل کے پاس کھڑا کردیا اور دوسری بیٹی عروج فاطمہ کو قبرستان کے اندر لے گیا اور گلے میں رسہ ڈال کر موت کے گھاٹ اتار کر لاش کو لٹکا دیا۔
وقت پر گھر واپس نہ جانے پر میزبان خاتون نے مہمانوں پر گولیاں برسادیں
سندس نے جب قبرستان میں بہن کی لاش لٹکتی دیکھی تو شور مچادیا جس پر مقامی لوگوں نے سفاک باپ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم مبین احمد کی والدہ اسی قبرستان میں دفن ہے۔ ایس ایچ او تھانہ چک بیدی عابد حسین بھلا کے مطابق مبین احمد کے اپنے والد اور بہنوئی سے مقدمات چل رہے ہیں وہ اپنی بیٹیوں کو مار کر والد اور بہنوئی کے خلاف مقدمات درج کروانا چاہتا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔