دربار بابا فریدپر بہشتی دروازہ کھول دیا گیا، ڈیڑھ لاکھ زائرین گزرے

دربار بابا فریدپر بہشتی دروازہ کھول دیا گیا، ڈیڑھ لاکھ زائرین گزرے
دربار بابا فریدپر بہشتی دروازہ کھول دیا گیا، ڈیڑھ لاکھ زائرین گزرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن (ویب ڈیسک) عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 772ویں سالانہ عرس کے موقع پر سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی نے ولی عہد سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی کے ہمراہ بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی۔ ذرائع کے مطابق پہلے روز بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کی تقریب میں پیر سید طاہر نظامی، پیر سید ناظم نظامی آستانہ عالیہ خواجہ نظام الدین اولیاء(بھارت)، پیر بلال احمد چشتی آستانہ عالیہ اجمیر شریف (بھارت)، پیر سید معین الحق، پیر احسام الدین آستانہ عالیہ گولڑہ شریف، خواجہ ناصر المحمود سجادہ نشین تونسہ شریف، پیر سید امین الحسنات سجادہ نشین بھیرہ شریف، سید عبدالمصطفے حسن چشتی سجادہ نشین چشتیاں کامونکی شریف، خواجہ معین الدین چشتی چشتیاں شریف، خواجہ محبوب معین الدین محبوب سائیں سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی، ڈی سی او پاکپتن جاوید اختر محمود، ڈی پی او پاکپتن شاہنواز سندھیلہ، زیب آستانہ بابا فرید دیوان عظمت سید محمد چشتی، اولاد گنج شکر پیر الطاف حسین چشتی، حافظ غلام قطب الدین چشتی سجادہ نشین پانی پت شریف، پیر محمد سعید احمد چشتی، محمد محسن فریدی، میاں عبدالعزیز ہانس سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے مشائخ عظام اور زائرین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلئے دعا مانگی گئی۔ بہشتی دروازہ مسلسل 5 راتوں تک کھلا رہے گا۔

مزید :

پاکپتن -