جہاز بنانیوالے دوپاکستانی بھائیوں نے اب ہیلی کاپٹر بناڈالا

جہاز بنانیوالے دوپاکستانی بھائیوں نے اب ہیلی کاپٹر بناڈالا
 جہاز بنانیوالے دوپاکستانی بھائیوں نے اب ہیلی کاپٹر بناڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (آن لائن) پشاور کے ایک رہائشی نے گاڑی کے انجن سے چلنے والے ہوائی جہاز کے بعد اب ہیلی کاپٹر بھی بناڈالا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پشاور کے علاقے لنڈی ارباب کے رہائشی قاضی طفیل اور ان کے بھائی نے 1978ءسے جہاز بنانے کا تہیہ کیا تھااور دونوں بھائی گاڑی کے انجن سے چلنے والے الٹرالائٹ ایئرکرافٹ بنانے میں چند سال قبل کامیاب ہوگئے لیکن اب قاضی طفیل اور ان کے بھائی نے 35 لاکھ روپے کی لاگت سے ایک ہیلی کاپٹر بھی بنا ڈالا ہے جو کچھ دنوں میں اڑان بھرنے کے قابل ہوجائے گا تاہم قاضی نے شکوہ کیا کہ ان کے پاس ہیلی کاپٹر اڑانے کی جگہ نہیں ہے اور نہ انہیں حکومت کوئی مدد فراہم کررہی ہےتاہم خبررساں ایجنسی کے علاوہ آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ۔
 یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ساہیوال کی کامسیٹس یونیورسٹی کے مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ اور اساتذہ بھی 5 ماہ کی محنت کے بعد ایک سیٹ والی ماحول دوست کار بنانے میں کامیاب ہوئے تھے جس پر 3 لاکھ 50 ہزار اخراجات آئے۔

مزید :

پشاور -