پشاور میں طوفان َبادو باراں نے دیواریں گرا دیں، 3بچے جاں بحق،7زخمی
پشاور (مانیٹر نگ ڈیسک)شدید آندھی اور بارش کے باعث پشاور کے علاقے لنڈی سڑک اور ناگمان میں مکانوں کی دیواریں گرنے سے 3بچے جاں بحق اور 7زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق آندھی کی رفتار 75کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔