پشاور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، کئی مکانوں کی چھتیں گر گئیں

پشاور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، کئی مکانوں کی چھتیں گر گئیں
پشاور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، کئی مکانوں کی چھتیں گر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور اور گردونواح میں ژالہ بازی اور تیز بارش کے باعث بعض مقامات پر مکانات کی چھتیں گر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں تیز ہواﺅں اور بارش کے باعث افغان کالونی، پہند اور لنڈی کے بعض علاقوں میں مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ان حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث بجلی کے فیڈر بھی ٹرپ کر گئے ہیں اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔

مزید :

پشاور -