نوجوان ملک میں تبدیلی کیلئے اٹھ کھڑے ہوں: ڈاکٹر عبدالقدیر

نوجوان ملک میں تبدیلی کیلئے اٹھ کھڑے ہوں: ڈاکٹر عبدالقدیر
نوجوان ملک میں تبدیلی کیلئے اٹھ کھڑے ہوں: ڈاکٹر عبدالقدیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور جوہری سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک میں تبدیلی لانے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ اسلامی جمعیت طلبہ کی تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حکمران امریکہ کے غلام بن چکے ہیں جبکہ ملک میں بدامنی ، لوڈ شیڈنگ، بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینادوبھر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں، ہم ملائیشیا اور ترکی سے آگے نکل سکتے ہیں لیکن ملک کو ترقی دینے کے لئے فعال اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے اور یہ کام نوجوان طبقہ بہتر طور پر سرانجام دے سکتا ہے۔ اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا کہ ہمارا المیہ ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف فتوے جاری کرتے ہیں، کیچڑ اچھالتے ہیں، نوجوانوں کو دانستہ طور پر اسلام سے دور رکھا جا رہا ہے، اغیار کی سازشوں کا سب کو مل کر سد باب کرنا ہوگا۔

مزید :

پشاور -