پشاور: پولیس موبائل کے قریب بم دھماکہ، ایک اہلکار شہید، راہگیر زخمی

پشاور: پولیس موبائل کے قریب بم دھماکہ، ایک اہلکار شہید، راہگیر زخمی
پشاور: پولیس موبائل کے قریب بم دھماکہ، ایک اہلکار شہید، راہگیر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں پولیس کی ایک موبائل کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ دھماکے کی نوعیت کا تاحال علم نہیں ہو سکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے علاقے متھرامیں پولیس کی ایک موبائل گشت کر رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اس پر بم پھینک دیا جس سے ایک اہلکار شہید اور ایل راہگیر زخمی ہوگیا۔شہید کانسٹیبل نوید اس موبائل کا ڈرائیور تھا۔اس واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کر نے والے دوسرے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔سی سی پی او پزار کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا جو پولیس  کی موبائل کے قریب آتے ہی پھٹ گیا۔