پشاور، باچا خان ایئرپورٹ سے 100 تولہ سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور میں باچاخان ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے 100تولہ سوناسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق صوابی کا رہائشی طاہر 100 تولہ سونا بیرون ملک لے جانا چاہتا تھا اور ملزم نے سونا جوتوں کے ڈبوں میں چھپایا ہوا تھا،شک پڑنے پر کسٹم حکام نے ملزم کے سامان کی تلاشی لی تو جوتوں کے ڈبوں سے 100 تولہ سونا برآمد ہوا جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا ،کسٹم حکام کے مطابق سونے کی مالیت 55 لاکھ روپے ہے۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں