”سزائے موت کا اسلامی طریقہ اختیار کیا جائے“،سزائے موت کے قیدی نے پھانسی کا طریقہ کار عدالت میں چیلنج کر دیا
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشاور کی جیل میں قید سزائے موت کے قیدی نے پھانسی کا طریقہ چیلنج کر دیا ۔
سماءٹی وی کے مطابق پشاور کی جیل میں قید جان بہادر نامی قیدی نے پھانسی کے طریقہ کار پر پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا جس نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سزائے مو ت کیلئے اسلامی طریقہ اختیار کیا جائے۔
جان بہادر نامی مجرم نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ سزائے موت کا موجودہ طریقہ تکلیف دہ اور غیر اسلامی ہے جسے تبدیل کیا جائے۔ دنیا بھر میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی کے علاوہ دیگر طریقوں سے مارا جاتا ہے ۔
*