پی ٹی آئی کےپشاور جلسے میں آنے والی واحد خاتون ماڈل سے انتہائی بدتمیزی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ’بعض کارکنان‘پارٹی کے لئے مصیبت بننے لگے اور پی ٹی آئی کے پشاور جلسہ میں اس وقت لاہور جلسے کی جھلک دکھائی دینے لگی جب وہاں آنے والی ایک خان کی دیوانی ماڈل کیساتھ کارکنوں نے طوفان بدتمیزی برپا کردیا۔
پشاور میں تحریک انصاف کے جلسہ میں شرکت کیلئے آنے والی واحد خاتون ماڈل عینی پی ٹی آئی کارکنوں کے ہتھے چڑھ گئیں جن سے کارکنوں نے پیچھا کرتے ہوئے بدتمیزی ‘شروع کردی اور ماڈل عینی خان کو بھاگ کر جان بچانا پڑی۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کارکنان کے نرغے سے نکلنے کے بعد کارکنان ان کی گاڑی کی پیچھے بھی بھاگتے رہے ۔
اگرچہ کچھ ذمہ دار کارکنوں نے انہیں گھیرے میں لے کر باہر نکلنے میں مدد فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن اکثریت ان کے ساتھ بدتمیزی کرتی رہی ایک طوفان بدتمیزی تھا جو وہاں پر برپا تھا ۔
عینی کے ساتھ بدتمیزی کے موقع پر وہاں موجود لوگوں کی اکثریت انہیں چھیڑنے میں مصروف تھی جبکہ دیگر افراد بجائے ان کی مدد کرنے کے ویڈیوز بناتی رہے۔
ذمہ دار افراد ان خواتین کی مدد کرنے میں بری طرح ناکا م رہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق جلسہ کے دوران خواتین کیلئے کوئی انتظام ہی نہیں کیا گیا تھا۔
PTI Workers Again Misbehaving With Girl In... by aliyaali123456
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ماڈل نے وہاں کی روایات کے برعکس نوجوانوں کو خود بلایا اور کہا کہ میں عمران خان کو انگوٹھی پہنانے آئی ہوں ،اس کے بعد ایسا ہونے کا امکان بہرحال پیدا ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی کی سازش ہے۔
دریں اثنا نعیم الحق نے کہا کہ خاتون کے بھڑکیلے کپڑے اور حرکات بتاتے ہیں کہ اس کو کسی نے سازش کے تحت بھیجا ہے۔