عائشہ گلالئی کا فاٹا اصلاحات پر ہر ایجنسی میں ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے فاٹا اصلاحات پر ہر ایجنسی میں ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق فاٹا ریفارمز کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ فاٹا اصلاحات پر لوگوں کی رائے بیلٹ بکس کے ذریعے لی جائے اورفاٹا کے مستقبل کا فیصلہ عوام پر چھوڑا جائے۔
تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ سے کیا جائے گا،عجلت سے فیصلوں کے نتائج خطرناک ہوں گے۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں