کسی منتخب نمائندے یاافسر کی گرفتاری کے لیے اجازت لیناضروری نہیں،احتساب کمیشن خیبر پختونخوا

کسی منتخب نمائندے یاافسر کی گرفتاری کے لیے اجازت لیناضروری نہیں،احتساب ...
کسی منتخب نمائندے یاافسر کی گرفتاری کے لیے اجازت لیناضروری نہیں،احتساب کمیشن خیبر پختونخوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان احتساب کمیشن خیبر پختوانخوا نے کہا ہے کہ ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل (ر)حامد خان کے استعفے سے کمیشن کی کارکردگی پراثر نہیں پڑیگا ،کام پہلے کی طرح جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان احتساب کمیشن خیبرپختونخوا نے اپنے ڈائریکٹرجنرل کے استعفے پررد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے ادارے کی کارکردگی پر اثر نہیں پڑے گا ۔قانون میں ترامیم کامقصد ڈی جی کے اختیارات کو کم کرنا نہیں ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کمیشن چیف کمشنر اور4 کمشنرز پر مشتمل خود مختارآئینی ادارہ ہے اورڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی احتساب کمیشن کا اپنا اختیار ہے جو کمیشن کاآپریشنل منیجرہوتا ہے اور معمول کے امور کی نگرانی کرتا ہے ۔ترجمان احتساب کمیشن کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل کمیشن کو جواب دہ ہوتا ہے اور یہ تاثر غلط ہے کہ کسی منتخب نمائندے یاافسر کی گرفتاری کے لیے ڈی جی کو حکومت سے پیشگی اجازت لینی پڑتی ہے ۔

مزید :

پشاور -