سی ٹی ڈی کی کارروائی : فورسز اور مساجد پر حملوں میں ملوث 3دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی : فورسز اور مساجد پر حملوں میں ملوث 3دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی کی کارروائی : فورسز اور مساجد پر حملوں میں ملوث 3دہشت گرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ انسداد دہشت گردی نے اپر دیر سے 3 مبینہ دہشت گردوں کوگرفتار کر لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے اپر دیر سے تین دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے جس پر سکیورٹی فورسز پر حملوں کاا لزام ہے ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں گل زادہ ، عمر حیات اور احسان اللہ شامل ہیں جو چترال اور دیر میں 2009 سے 2011 تک فورسز اور مساجد پر حملوں میں ملوث رہے ہیں ۔ ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید :

پشاور -