کالعدم تحریک نفاذ شریعت کے امیر مولاناصوفی محمد کو کبل تھانہ حملہ کیس سے بری

کالعدم تحریک نفاذ شریعت کے امیر مولاناصوفی محمد کو کبل تھانہ حملہ کیس سے بری
کالعدم تحریک نفاذ شریعت کے امیر مولاناصوفی محمد کو کبل تھانہ حملہ کیس سے بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت کے امیر مولاناصوفی محمد کو کبل تھانہ حملہ کیس سے بری کردیا۔

انسدادی دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کے دوران مولاناصوفی محمد کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ 2008ءمیں ہونے والے امن معاہدے کے تحت عدالت نے اُن کے موکل کو ایک مرتبہ بری کردیاتھا لیکن کیس دوبارہ کس طرح کھل گیا ؟ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ اگر ملزم بری ہوچکاہے تو صوبائی حکومت کس طرح اُسی کیس میں ملزم کو گرفتار کرسکتی ہے اور مولاناصوفی محمد کو کبل تھانہ حملہ کیس سے بری کردیاتاہم مختلف نوعیت کے دیگر سولہ مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق جاری رہے گی ۔

مزید :

پشاور -