سی ٹی ڈی کی بٹگرام میں کارروائی، دہشت گرد گرفتار
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی نے بٹگرام میں کارروائی کے دوران دہشت گرد فرقان کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد فرقان 9 جولائی کو پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ہے جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا تھا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فرقان نے خواتین کا لباس پہن رکھا تھا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔