ڈی آئی خان میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں،علی امین گنڈاپور کو گرفتار کیا جانا چاہئے،نگہت اورکزئی

ڈی آئی خان میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں،علی امین گنڈاپور کو گرفتار کیا جانا ...
ڈی آئی خان میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں،علی امین گنڈاپور کو گرفتار کیا جانا چاہئے،نگہت اورکزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما نگہت اورکزئی نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں، واقعہ علی امین گنڈا پور کی سرپرستی میں ہوا،رکن صوبائی اسمبلی کوفوری گرفتارکیاجاناچاہئے،پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا خواتین ونگ نگہت اورکزئی نے کہا کہ ڈی آئی خان میں لڑکی کے ساتھ دل سوز واقعہ پیش آیاجس کا مرکزی ملزم دندناتا پھر رہا ہے اسے کچھ بااثرافرادسرپرستی کررہے ہیں،نگہت اورکزئی نے کہا کہ عمران خان اوران کی ٹیم گالم گلوچ کرتی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواواقعے پرکیوں خاموش ہیں،انہوں نے کہا کہ مثاثرہ لڑکی کوتحفظ دینے تک دھرناجاری رہے گا،انصاف کاکھوکھلانعرہ لگانی والوں نے لڑکی کے سر پرہاتھ کیوں نہیں رکھا۔

مزید پڑھیں:۔شکوہ جواب شکوہ کے بعد فاروق ستار ایک دفعہ پھرجوابی وار کرنے کے لیے تیار، پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا

مزید :

پشاور -