کسی کی ذات نہیں بلکہ احتساب سسٹم کی تعریف کی ، استعفیٰ حامد خان کا ذاتی فیصلہ ہے:وزیر اعلیٰ پرویز خٹک
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے کسی کی ذات کی نہیں بلکہ احتساب سسٹم کی تعریف کی ہے ، استعفیٰ حامد خان کا ذاتی فیصلہ ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ آفتاب شیر پاﺅ کی جماعت پر کبھی بھی ہم نے کرپشن کے الزامات نہیں لگائے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل سے پوچھا کیا میرے یا کسی وزیر کے خلاف کوئی انکوائری نہیں چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حامد خان میرے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں ۔ حامد خان کو تعینات ہم نے نہیں سکروٹنی کمیٹی نے کیا تھا ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ میں حامد خان کو اچھا یا برا نہیں کہہ سکتا کیونکہ یہ سکروٹنی کمیٹی کا فیصلہ ہے ، احتساب کمیشن اتحادی جماعتوں اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے بنی تھی ، ہم احتساب کے نظام میں بہتری لا رہے ہیں ، حامد خان چاہتا تھا کہ صرف اس کی ڈکٹیٹر شپ چلے ہم اپنے آپ کو بھی جواب دہ ہیں ۔