سی ٹی ڈی کی کارروائی ،سکولوں کو بم دھماکوں سے نشانہ بنانے والا مطلوب دہشت گرد گرفتار

پشاور

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے سکولوں کو بم دھماکوں سے نشانہ بنانے والے مطلوب دہشت گرد کو گرفتا ر کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے پشاور کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار دہشت گرد کا نام علی ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے 2012اور 2013کے درمیان نوشہرہ کے سکولوں کے قریب بم نصب کیے تھے ۔