مشینری آگئی ،پشاورریپڈ بس منصوبے کا جمعرات کو افتتاح متوقع

مشینری آگئی ،پشاورریپڈ بس منصوبے کا جمعرات کو افتتاح متوقع
مشینری آگئی ،پشاورریپڈ بس منصوبے کا جمعرات کو افتتاح متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آئی این پی )پشاور میں کروڑوں ڈالر کے ریپڈ بس منصوبے کیلئے بھاری مشینری پہنچا دی گئی ، چینی انجینئرز بھی شہر میں موجود ہیں۔

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک جمعرات کو منصوبے کا افتتاح کرینگے۔ رپیڈ بس منصوبہ چمکنی سے حیات آباد تک 8 روٹس پر مشتمل اور 26 کلو میٹر طویل ہے ، منصوبے پر 48 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی جس کے تحت 400 جدید ائر کنڈیشنڈ بسیں پشاور کی سڑکوں پرچلیں گی، یہ جدید منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہوگا جبکہ کام کا آغاز19 اکتوبر سے ہوگا۔

پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بات کرنے والے ملک دشمن ،کرپٹ سیاستدان عدلیہ اور فوج کے خلاف باتیں کرکے ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں:پرویز مشرف

یادرہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت مختلف پارٹی رہنماء کئی مرتبہ پھر مسلم لیگ ن اور شہبازشریف پر میٹروبس سروس کو بنیا د بنا کر تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں لیکن اب خود ہی میٹرو سے ملتا جلتا منصوبہ شروع کردیا۔ 

مزید :

پشاور -