حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ ، میجر اور سپاہی شہید ،7افراد زخمی

حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ ، میجر اور سپاہی شہید ،7افراد ...
حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ ، میجر اور سپاہی شہید ،7افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشاور کے علاقے حیات آباد میں فرنٹیئر کور(ایف سی) کی گاڑی پر خودکش حملے میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی شہیدجبکہ 7افرادزخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق حیات آباد میں باغ ناران چوک پر ایف سی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار نے گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ خودکش حملے میں میجر جمال شیران اور ایک سپاہی شہید ہوئے جبکہ زخمیوں کو حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔خودکش حملے میں ایف سی کی گاڑی بری طرح متاثر ہوئی ۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق خودکش حملہ آور نے جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور موٹرسائیکل میں بھی دھماکا خیز مواد نصب تھا جب کہ دھماکے میں 10 سے 12 کلو مواد استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔