خیبر پی کے کے ینگ ڈاکٹرز کا 26 ستمبر کو بنی گالا کی طرف مارچ کا اعلان

خیبر پی کے کے ینگ ڈاکٹرز کا 26 ستمبر کو بنی گالا کی طرف مارچ کا اعلان
خیبر پی کے کے ینگ ڈاکٹرز کا 26 ستمبر کو بنی گالا کی طرف مارچ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات نہ مانے جانے پر بنی گالا کی طرف لانگ مارچ اور صوبائی اسمبلی کے سامنے اپنی ڈگریاں جلانے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائی ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر عالمگیرخان نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں‘ لیکن صوبائی حکومت نے آج تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے ہیں۔

مراد سعید کو دھمکی دینے کے بعد ریحام خان نے ان پر بڑا ’ حملہ‘ کر دیا، کیا کہا؟ جان کر تحریک انصاف کے کارکنوں کو آگ لگ جائے گی

انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات میں سروس سٹرکچر‘ ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کو معاوضہ دینا اور ایم ٹی آئی ایکٹ کو ختم کرکے پی جی ایم آئی بحالی سمیت دیگر شامل ہیں۔ ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت پشاور کے تینوں ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہو رہی ہے جس کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔ عدالت نے حکومت کو ایم ٹی آئی ایکٹ ختم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے‘ لیکن حکومت نے ابھی تک ختم نہیں کیا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے گھر بنی گالا کی طرف لانگ مارچ کریں گے اور ایک دن دھرنا دینے کے بعد بھی اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو واپسی پر تمام ینگ ڈاکٹرز صوبائی اسمبلی کے سامنے اپنی ڈگریاں جلائیں گے۔

مزید :

پشاور -