کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے معیاری تعلیم نہایت اہمیت کی حامل ہے:اقبال ظفرجھگڑا

کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے معیاری تعلیم نہایت اہمیت کی حامل ہے:اقبال ...
کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے معیاری تعلیم نہایت اہمیت کی حامل ہے:اقبال ظفرجھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آن لائن) گورنرخیبر پختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے معیاری تعلیم نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ تعلیمی نظام کو جدیددور سے ہم آہنگ اورفعال کردار کاحامل بنانے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے۔

أمده اطلاعات کے امریکی سپریم کورٹ نے گوانٹانامو میں قید سعودی شہری عبدالرحمان الناشری کی اپیل مسترد کردی
تفصیلات کے مطابق اقبال ظفر جھگڑا نے گورنر ہاوس میں طلبا کے وفد سے ملاقات کی ۔اس موقع پر گورنر نے طلباء کوتاکید کی کہ وہ اپنی تمام ترتوجہ تعلیم کے حصول پرمرکوز کریں ، طلباء ہمارے ملک سرمایہ ہے جوکہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نصاب کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دیں کیونکہ معیاری تعلیم کے بغیر ملکی ترقی کاحصول ناممکن ہے۔

مزید :

پشاور -