پشاور میں کار کے اندر فائرنگ ، سیکیورٹی اہلکار شہید

پشاور میں کار کے اندر فائرنگ ، سیکیورٹی اہلکار شہید
پشاور میں کار کے اندر فائرنگ ، سیکیورٹی اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) داﺅد زئی کے علاقے میں کار پرفائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیاجبکہ فائرنگ کے بعدملزم فرار ہوگئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکار حسب معمول ڈیوٹی پر جارہاتھاکہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار شدیدزخمی ہوگیا اور ہسپتال منتقلی کے دوران ہی چل بسا۔
پولیس کے مطابق پستول کے خول گاڑی کے اندر سے ہی ملے ہیں اور شبہ ہے کہ ملزم مقتول کے ساتھ گاڑی میں ہی تھاجس نے اندر بیٹھ کر ہی فائرنگ کی ۔

مزید :

پشاور -