پنجاب موبائل ہیلتھ یونٹس کی جانب سے تہکال میں دوسرے روز بھی میڈیکل کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں افراد معائنہ کیلئے پہنچ گئے،80 میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

پنجاب موبائل ہیلتھ یونٹس کی جانب سے تہکال میں دوسرے روز بھی میڈیکل کیمپ کا ...
پنجاب موبائل ہیلتھ یونٹس کی جانب سے تہکال میں دوسرے روز بھی میڈیکل کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں افراد معائنہ کیلئے پہنچ گئے،80 میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے تہکال میں دوسرے روز بھی ڈینگی سے متاثرہ افراد کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، سینکڑوں کی تعداد میں لوگ چیک اپ کیلئے پہنچ گئے جبکہ خواتین کیلئے الگ تشخیصی مرکز قائم کر دیا گیا ، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیرآج پشاور کے ہسپتالوں کا دورہ کرینگے اس کے علاوہ پنجاب سے مزید 4 ہیلتھ یونٹس،8 ایمبولینسز 8 نرسز اور8 ڈاکٹرز بھی پشاور پہنچےںگے۔
رپورٹ کے مطابق موبائل کیمپ میں پہلے روز 300 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور 80 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ، مساجدمیں اعلان کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد میڈیکل کیمپ پہنچ گئی تھی اورن لیگ کے رہنما امیر مقام نے بھی موبائل ہیلتھ یونٹس کا دورہ کیا ،موبائل ہیلتھ یونٹس میں جدید سہولیات کے ساتھ ادویات بھی دستیاب ہیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں ڈینگی مچھر کے حملے جاری ہے جس سے سینکڑوں افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ،پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹس پشاور بھیجے گئے جہاں موبائل ہیلتھ یونٹس نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

پشاور -