خیبرپختونخوا کی طاقتور ترین شخصیت نوشیروان برکی کون ہیں ؟ جان کر تحریک انصاف کے کارکنان کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

خیبرپختونخوا کی طاقتور ترین شخصیت نوشیروان برکی کون ہیں ؟ جان کر تحریک انصاف ...
خیبرپختونخوا کی طاقتور ترین شخصیت نوشیروان برکی کون ہیں ؟ جان کر تحریک انصاف کے کارکنان کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے عمران خان کے رشتہ دار اور امریکہ میں مقیم ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو کے بعد ایک اور عہدہ دیدیا گیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیاگیا، مجموعی طورپر صوبے کے ہسپتالوں کا انتظام وانصرام انہی کے سپرد کیاگیا ہے جو مہینے میں دو دن کیلئے امریکہ سے پاکستان تشریف لاتے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی نے انکشاف کیا کہ ڈینگی کا مسئلہ پشاور میں زور پکڑ چکا ہے ، پی ٹی آئی کے اپنے ہی کونسلرز ہسپتالوں کی ابترحالات کا رونا روتے ہیں، عمران خان کے ایک رشتہ دار نوشیروان خان برکی ہیں جو امریکہ میں مقیم ہیں اور ہرماہ دودن کیلئے یہاں آتے ہیں، انہیں ایل آر ایچ کا چیف ایگزیکٹو بنایاگیا، لیکن صوبے کے تمام ہسپتال انہی کے اختیار میں دیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سے بات کی جائے تو وہ کہتے ہیں کہ برکی صاحب دیکھتے ہیں، ان سے بات کریں تو وہ کہتے ہیں کہ وہ دیکھتے ہیں۔لیڈر معلوم نہ ہونے کی وجہ سے تمام اداروں کی یہ حالت ہے ۔
دوسری طرف دودن قبل محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری ہونیوالے اعلامیہ میں بتایاگیاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نوشیروان خان برکی کی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پشاور کے بورڈ آف گورنرکے رکن کے طورپر بھی منظوری دیدی۔


سلیم صافی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ محکمہ ایجوکیشن کے بارے میں کہاجاتارہا کہ پرائیویٹ سکولوں سے بچے نکال کر سرکاری سکولوں میں لائے جارہے ہیں اور عمران خان نے جلسے میں سرکاری سکولوں میں داخل کرائے گئے بچوں کی تعداد ایک لاکھ بتائی تھی لیکن اگرایک ہزار بچے کی بھی تصدیق کرادیں تو میں صحافت چھوڑ دوں گا، گزشتہ دنوں آنیوالے نتیجے میں پہلی مرتبہ ایساہوا ہے کہ کوئی ایک پوزیشن بھی سرکاری سکولوں نے نہیں لی ،یہ مسئلہ بناتو سرکاری سکولوں کی کارکردگی کا پشاور ہائیکورٹ نے ازخودنوٹس لے لیا۔سلیم صافی نے کہاکہ وزیرخزانہ کے ذاتی سکول کے بچے کو کئی اہم پوزیشنیں ملی ہیں، ریاضی کے زیادہ سے زیادہ نمبروں سے بھی زیادہ یعنی 102نمبر دے دیئے گئے ہیں، پی ٹی آئی کیلئے باقی پاکستان میں ایک الگ طرح کا تاثرہے لیکن خیبرپختونخوا کے عوام سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ویڈیو دیکھئے 

مزید :

پشاور -