افغان قونصلیٹ میں” جشن نوروز“ کی تقریب، افغانی سفیر عمر زاخیل وال کی شرکت

پشاور

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان قونصلیٹ میں” جشن نوروز“ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں افغانی سفیر عمر زاخیل وال نے شرکت کی ۔

سپاٹ فکسنگ سکینڈل، ایف آئی اے نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا

تفصیلات کے مطابق افغان قونصلیٹ میں” نوروز“ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیل وال نے شرکت کی ۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام مسلمانوں کو” نوروز“ کی مبارکباد دیتا ہوں ،میری خواہش ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات بہتر ہوں اور اس بات کی بھرپور کوشش کی جائے گی کہ دونوں ممالک کے عوامی رابطے متاثر نہ ہوں۔