تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے پشاور میں 10کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا

تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے پشاور میں 10کلو وزنی بم ناکارہ ...
تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے پشاور میں 10کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بم ڈسپوزل سکواڈنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا کر پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ تصادم ، فائرنگ کا تبادلہ ، 35سے زائد زخمی، پمز ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ، جامعہ کو 1ہفتے کے لئے بند کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے تخت آباد روڈ اودزئی میں علاقہ مکینوں نے کچرے کے ڈھیر میں رکھا گیا بم دیکھا تو انہوں نے فوراََ اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ بم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بم ڈسپوزل سکواڈکے ہمراہ موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر خالی کروالیا تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے کچرے کے ڈھیر کے اندر لوہے کے پائپ میں چھپایا گیا بم ناکارہ بنا دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ناکارہ بنائے جانیوالے بم کا وزن 10کلو گرام ہے جبکہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغا ز کردیا گیا ہے ۔

مزید :

پشاور -