مسلم لیگ اور نواز شریف کوخیبر پختونخوا آنے سے کوئی نہیں روک سکتا،عدالتی فیصلے کے بعد عوام کا جوش دیدنی :امیر مقام

پشاور

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا امیر مقام کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اور وزیر اعظم نواز شریف کوخیبر پختونخوا میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا،پاناما کیس پر عدالتی فیصلے کے بعد یہاں کے عوام کا جوش دیدنی ہے۔

مشال خان قتل کیس ،لیکچرر ضیا اللہ ہمدرد نے مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا

تفصیلات کے مطابق امیر مقام کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن)کی یوم تشکر ریلی نکالی گئی ،جس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کررہے ہیں، ہم خیبرپختونخوا کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے،انہیں مایوس نہیں ہونے دیں گے۔عمران خان یو ٹرن میں ڈگری لے چکے ہیں،انہیں چاہیے کہ وہ یہاں کے عوام کا جذبہ دیکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صوابی، مردان، چارسدہ اور پشاور انٹر چینج پر مسلم لیگ (ن) کے لئے  عوام کا جوش و جذبہ دیکھا ہے۔