سانحہ پشاور ،زخمی بچوں کا علاج کرنے والی نرس کی دلخراش باتیں

سانحہ پشاور ،زخمی بچوں کا علاج کرنے والی نرس کی دلخراش باتیں
سانحہ پشاور ،زخمی بچوں کا علاج کرنے والی نرس کی دلخراش باتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ پشاور کے ہولناک مناظر نے ساری قوم کو رلا دیا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس المناک واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آرہی ہیں جو دکھی دلوں کو اور مغموم کررہی ہیں۔ پشاور کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال جہاں پھول سے بچوں کے لہو لہان جسم لائے گئے اب تک سسکیوں میں ڈوبا ہوا ہے۔ اس ہسپتال کی نرس نرگس غازی بھی ان افراد میں سے ایک ہیں جنہیں وہ اندوہناک مناظر دیکھنے پڑے اور زخموں سے کراہتے معصوم بچوں کے چہرے ان کی آنکھوں سے ہٹنے کا نام نہیں لیتے۔ وہ کہتی ہیں کہ اگرچہ وہ پچھلے چار سال میں دہشت گردی کے درجنوں متاثرین کا علاج کرچکی ہیں لیکن سانحہ پشاور کے معصوم متاثرین نے انہیں جو گہرا غم دیا ہے وہ تاعمر ان کے ساتھ رہے گا۔ وہ اس سانحے کے بعد اب تک سو نہیں پائی ہیں اور نہ ہی ٹھیک طرح سے کچھ کھا پی رہی ہیں۔

پھانسی چڑھنے والے چاروں مجرموں کی معافیاں ، جسم کانپ رہے تھے : جیل ذرائع
وہ کہتی ہیں کہ ننھے بچوں کی چیخیں ان کے کانوں میں گونجتی ہیں اور وہ اور ان کے ساتھی ڈاکٹر اور نرسیں اس بے بسی پر شدید غمزدہ ہیں کہ وہ دکھی والدین کو تڑپتے دیکھنے پر مجبور تھے مگر ان کے سامنے دنیا سے جاتے ان کے پیاروں کیلئے کچھ نہیں کرپائے۔ نرگس کہتی ہیں کہ اگرچہ وہ نارمل ہونے کی بھرپور کوشش کررہی ہیں اور نیند کی گولیاں بھی کھارہی ہیں لیکن نہ ہی انہیں نیند آرہی ہے اور نہ ہی معصوم بچوں کے خون میں لتھڑے جسم ان کی آنکھوں کے آگے سے ہٹ رہے ہیں۔

مزید :

پشاور -