چارسدہ خود کش دھماکا،پولیس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں پولیس کی جانب سے چارسدہ پر ہونے والے خود کش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملے کے وقت کچہری میں 4 جج اور 40 وکلا موجود تھے۔حملہ آوروں نے گیٹ پرموجودپولیس پردستی بم پھینک کراندرگھسنے کی کوشش کی لیکن پولیس کی بھرپورجوابی فائرنگ سے تینوں حملہ آورمارے گئے۔خود کش حملہ آوروں نے نائن ایم ایم پستولوں سے فائرنگ کی اور 6 دستی بم بھی پھینکے۔