دہشت گردوں کے سلیپرسیلز ختم کرنا ہوں گے،انہوں نے خودکومنظم کرنے کے لیے دوبارہ حملے کیے ، آفتاب شیرپاو
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے تمام سلیپرسیلز ختم کرنا ہوں گے،انہوں نے خودکومنظم کرنے کے لیے دوبارہ سے حملے شروع کیے ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی،شاہد آفریدی نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام "دنیا کامران خان کے ساتھ"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آ ٓپریشن کے بعددہشت گرد فرارہوگئے تھے لیکن اب ایک بار پھر وہ خود کو منظم کر رہے ہیں۔ چارسدہ مہمند ایجنسی سے منسلک ہے،وہاں ابھی بھی کچھ نوگوایریاز ہیں۔چارسدہ میں دہشت گردواقعات معمول کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعت الاحرارافغانستان سے تمام دہشتگردانہ کارروائیاں کرتی ہے ۔ پاکستان اور افغانستان کوآپس میں تعاون بڑھاناہوگا ،خطے میں امن کے لیے دونوں ممالک کومل کرکام کرناہوگا۔