خیبرپختونخواہ میں ’تبدیلی ‘کی کوشش، پولیس میں صفائی کا عمل جاری
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبر پختونخواہ میں نظام کی تبدیلی کا عمل جاری ہے جس کے نتیجے میں پولیس کے محکمے میں کرپٹ اور رشوت خور افسران کے خلاف کاروائیوں کا سفر جا ری ہے۔ تازی ترین کاروائی میں آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ ناصر درانی کی طرف سے جرائم پیشہ افراد سے مراسم کی وجہ سے پولیس کے تین ڈی ایس پیز کومعطل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پولیس میں صرف وہی افسران کام کریں گے جو شفافیت کو برقراررکھیں گے۔