اسلام آباد ائیرپورٹ پر تشدد کا نشانہ بننے والی ماں بیٹی کو دوحہ جانے سے روک دیا گیا
پشاور (این این آئی) اسلام آباد ایئرپورٹ پر تشدد کا شکار ہونے والی ماں اور بیٹی کو باچا خان ائیرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے روک لیا گیا۔ اسلام آباد ائیر پورٹ پر تشدد کا شکارہونے والی ماں اور بیٹی پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ سے دوحہ جا رہی تھیں کہ ایف آئی نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔
ایف آئی اے امیگریشن پشاور نے متاثرہ خاندان کی دونوں خواتین کو ان کے سربراہ سمیت پشاور ائیرپورٹ سے دوحہ جانے سے روک کر پرواز سے آف لوڈ کر دیا جبکہ ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کی ابتدائی انکوائری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ویڈیو فوٹیج میں ایف آئی اے امیگریشن کو جواہلکار خواتین کو تشدد کرتے دیکھی جا سکتی ہیں ان کی ڈیوٹی ڈیپارچر لاونج میں نہیں تھی انہیں خصوصی طور پر وہاں بلایا گیا تھا، معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی انکوائری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ امیگریشن کی وہ اہلکار جو خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھی گئی ہے اس کی ڈیوٹی ڈیپارچر لاﺅنج میں تھی ہی نہیں ادھر انکوائری کے دوران ایک دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ ائیرپورٹ پر جس جگہ امیگریشن کاﺅنٹر اور کیبن ہے وہاں نصب ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کو کچھ عرصہ قبل باقاعدہ طور پر وہاں سے اتر وا دیا گیا تھا تاہم وہاں پر ایف آئی اے نے اپنے کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے نصب کروا رکھے ہیں۔