خیبر پختونخوا اسمبلی، کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر فوری عملدر آمد کی قرار داد متفقہ طور پر منظور
پشاور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر جلد از جلد عملدرآمد کرانے کے حق میں قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر جلد از جلد عملدرآمد کرانے کی قرار داد جمعیت علماءاسلام کے رکن اسمبلی مفتی سعید جانان نے پیش کی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو تحقیقات کے دوران تمام الزامات قبول کرچکا ہے اس لیے اس کی سزائے موت پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ جے یو آئی ایف کے رکن اسمبلی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔