پشاور اور گردونواح میں4اعشاریہ 5شدت کا زلزلہ
پشاور(صباح نیوز)پشاور اور گردونواح شدید زلزلے سے لرز اٹھا،ریکٹرسکیل پر شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
مصر میں خواتین کے لئے علیحدہ ٹرانسپورٹ سروس شروع
بدھ کی صبح پشاور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز پر شدت4 اعشاریہ 5ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 27 کلو میٹر اورمرکز پاک افغان بارڈر تھا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر زلزلے سے کسی قسم کی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔