انتخابی اصلاحات بل میں حلف نامہ تبدیلی کے ذمہ دار حکومتی و جے یو آئی اراکین پارلیمنٹ ہیں:سینیٹر باز محمد خان

انتخابی اصلاحات بل میں حلف نامہ تبدیلی کے ذمہ دار حکومتی و جے یو آئی اراکین ...
انتخابی اصلاحات بل میں حلف نامہ تبدیلی کے ذمہ دار حکومتی و جے یو آئی اراکین پارلیمنٹ ہیں:سینیٹر باز محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومتی و جے یو آئی کے اراکین الیکشن بل میں حلف نامہ تبدیل کرنے کے مرتکب ہیں، قانون سازی کیلئے بل کمیٹی ،قومی اسمبلی اور کابینہ میں پاس کرنے کے بعد منظوری کیلئے سینیٹ میں لایا جا تا ہے، ان تمام مراحل سے گزر کر جے یو آئی نے اس کی نہ صرف حمایت کی بلکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی کے وزیر ڈاکخانہ جات نے باقاعدہ تقریرکی کہ الیکشن بل کے حلف نامے میں کوئی بھی ایسالفظ نہیں جس سے توہین رسالت ﷺ  ہو۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی سہیون شریف آمد ، شہباز قلندر مزار کی انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو درگاہ پر حاضری سے روک دیا

تفصیلات کے مطابق سینیٹر باز محمد خان کا کہنا تھا کہ  اس متنازعہ بل  کو پاس کرانے میں دوسروں پر الزامات لگانے والے خود ملوث ہیں جنہوں نے چار مراحل میں اسے پاس کیا ، بل قانون سازی کیلئے پہلے کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا جس میں جے یو آئی سمیت حکومتی و مذہبی جماعتوں کے اراکین ہیں ، وہاں سے پاس کیا گیا تو کابینہ اور پھر  بعد ازاں قومی اسمبلی لایا گیا ، وہاں بھی ان کے وزراء اور ممبران نے اس کی بل کی حمایت کی اور آخر میں سینیٹ میں لا کر ہم سے 37/38سے پاس کرایا گیا ، پاکستان تحریک انصاف نے بھی اس بل  کی مخالفت میں ہماری حمایت کی تھی مگر منظوری کے وقت ان کے دو سینیٹر حاضر نہیں ہوئے جس کی وجہ سے مذکورہ بل پاس ہو  گیا ، اگر پی ٹی آئی کے دونوں اراکین سینیٹ اجلاس میں موجود ہوتے تو بل پاس نہیں کیا جا سکتا تھا ۔اْنہوں نے کہا کہ عوام کو ورغلانے والے جلسوں میں اپنی بے گناہی اور ملوث نہ ہونے کی تسلی نہ دیا کریں ، ہم اس کی حقیقت عوام کے سامنے لا رہے ہیں جس کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

مزید :

پشاور -