پشاور: بائزئی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ، دو زخمی
پشاور(ما نیٹرنگ ڈیسک ) مہمند ایجنسی کی تحصیل بائزئی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ خیز مواد تحصیل بائزئی کے علاقہ منزری چینہ میں نصب کیا گیا تھاجو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک ہے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔