سازشوں کے باوجود لوگ نوازشریف کے ساتھ جڑ رہے ہیں ، امیر مقام

سازشوں کے باوجود لوگ نوازشریف کے ساتھ جڑ رہے ہیں ، امیر مقام
سازشوں کے باوجود لوگ نوازشریف کے ساتھ جڑ رہے ہیں ، امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر وزیر اعظم امیر مقام نے کہا ہے تبدیلی کا دعویٰ کرنے والوں نے کے پی میں کیا تبدیلی کی ؟ وزیراعظم کا ملک کے لیے کام کا جذبہ ہے ، انکے مزید حساب کی ضرورت نہیں کیونکہ عدلیہ بھی تسلیم کرچکی کہ ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے،مسلم لیگ پر مشکل وقت ہونے کے باوجود محب وطن لوگ پارٹی میں شریک ہو رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں مسلم لیگ ن کی طرف سے قومی وطن پارٹی کے رہنما ملک ندیم اور ساتھیوں کو شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ سازشیں ہورہی ہیں پھر بھی لوگوں کا پارٹی میں شامل ہونا بڑی بات ہے اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے لئے شرمندگی کی بات ہے ۔جہاں اپوزیشن کوئی مشکلات پید ا کررہے ہیں اور ہر طرف سے مسائل کے انبار لگائے گئے ہیں لیکن لوگ ہمارا ساتھ دے کر وزیر اعظم نواز شریف کے عوامی ہونے کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا میں حقیقی تبدیلی لائیں گے لیکن خیبر پختونخوا میں نام نہاد تبدیلی کو دفن کریں گے اور پھر ان کوکبھی کوئی ووٹ تو کیا کوئی بات بھی نہیں سنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کی طرف سے شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور انہیں پارٹی کے بھاگ دوڑ کی ذمہ داریاں سنبھالتے کا موقع دے رہے ہیں ۔

مزید :

پشاور -