خیبر پختونخواہ کی8شخصیات کو ملک و قوم کی خدمات کے اعتراف پر سول اعزازت عطا ءکئے گئے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخواہ کی8شخصیات کو ملک و قوم کے لئے نمایاں اور مثالی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ سول اعزازات سے نوازا گیا۔ اہم شخصیات کو اعزازات گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے دئیے جبکہ تقریب میں افغانستان اور ایران کے کونسل جنرل ، صوبائی وزراء، صوبے اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اعلیٰ سول و فوجی حکام اور اعزازات وصول کرنے والی شخصیات اور ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔
ملک و قوم کے لئے قربانیوں کا اعتراف, پاک فوج کے36افسران کو ہلال امتیاز,10شہدا کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے گورنر ہاﺅس پشاور میں یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے صوبے کی8شخصیات کو متعلقہ شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر ان کے کام کو سراہتے ہوئے سول اعزازات سے نوازا۔پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان کو سائنس کے شعبے میںبے مثال خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
تقریب تقسیم سول اعزازت ، گورنر سندھ نے اہم شخصیات کو ایوارڈز دئیے
جبکہ فن خطاطی میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر محمد الٰہی بخش کو تمغہ امتیاز، سیدہ حسینہ گل اور ناصر علی سیدکی شعبہ ادب میںخدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
یوم پاکستان پر گورنر ہاﺅس میں تقریب برائے تقسیم اعزازت،رفیق رجوانہ کی شرکت
جبکہ شعبہ ادب و صحافت میں خدمات کے اعتراف کے طور پر محمد اسماعیل خان کو اور شعبہ خدمات میں مثالی کارنامے سرانجام دینے پر ستارہ گل (مرحومہ) ، کنیز نرجس (مرحومہ) اور ڈاکٹریعقوب جان(مرحوم) کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی دیا گیا ۔
کوئٹہ میں تقسیم اعزازت کی تقریب، گورنربلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ کی شرکت
ستارہ گل مرحومہ کے شوہر نعیم علی شاہ نے ان کا ایوارڈ وصول کیا ، کنیز فاطمہ مرحوم کا ایوارڈ ان کے شوہر عزت حسین جبکہ ڈاکٹر یعقوب جان کی بیوہ فرزانہ نے ان کا ایوارڈ وصول کیا۔