سی ٹی ڈی نے بارودی موادپشاور منتقل کرتے ہوئے دہشتگردکو گرفتار کرلیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سی ٹی ڈ ی نے پشاور کے علاقے اچینی خوڑ میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد نعمت اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزم نعمت اللہ کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ یکہ توت کے علاقے میں رہائش پذیر تھا جو کہ بارودی مواد پشاور منتقل کررہا تھا،دہشتگرد نعمت اللہ کو رنگ روڈ سے گرفتار کیا گیا۔