امارات ایئرلائن کا پشاور کیلئے فضائی آپریشن بحال
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) امارات ایئرلائن نے صوبائی دارلحکومت کے لیے پروازیں بحال کردی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 24جون کو پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ اورایک خاتون مسافر کی موت کے بعد غیرملکی ایئرلائنز نے فضائی آپریشن معطل کردیاتھا جس کے بعد جمعرات کو امارات ایئرلائن نے اپنی پروازیں بحال کریں اور پشاور سے دبئی کیلئے پہلی پرواز روانہ ہوگئی ہے جبکہ صبح پونے سات بجے ایک پرواز پشاور ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی تھی ۔ دوسری طرف اتحادایئرلائن کی اتحاد کی پہلی پرواز یکم اگست کو جانے کا امکان ہے ۔