پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا خودکش جیکٹس تیار کرنے والی فلومل پر چھاپہ، 2دہشتگر د ہلاک ، 5جوان زخمی

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا خودکش جیکٹس تیار کرنے والی فلومل پر چھاپہ، ...
پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا خودکش جیکٹس تیار کرنے والی فلومل پر چھاپہ، 2دہشتگر د ہلاک ، 5جوان زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 3پولیس اہلکار اور 2فوجی جوان زخمی ہو گئے ۔واقعے کی خبر سامنے آتے ہی اہل علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جیو نیوز کے مطابق سی سی پی او پشاور طاہر خان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے خفیہ اطلاعا ت پر فلور ملز میں آپریشن کیا جہاں ڈیٹو نیٹرزاور خودکش جیکٹس تیار کی جا رہی تھی ۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد بھی مارے گئے ۔ ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت خلیل عرف عارف کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہے ۔
آپریشن کے بعد خلیل عرف عارف کی بیوی اور چار بچوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو فلوز ملزکی عمارت میں ہی رہائش پزیر تھے ۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 6دستی بم ،600ڈیٹو نیٹرز ، 4پستول اور 4کلاشنکوف بھی برآمد ہوئے ہیں ۔
سی سی پی او کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے کمپیوٹر اور موبائل فونز جبکہ حساس مقامات کی تصاویر اور مختلف کاغذات بھی ملے ہیں ۔فلور مل جس شخص کی ملکیت ہے اس کو بھی شامل تفتیش کریں گے، قوی امکانات ہیں کہ دہشت گرد عید پرکوئی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔