خیبر پختونخوا اسمبلی سے وزیر اعظم کیخلاف قرار داد منظور ، اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی

خیبر پختونخوا اسمبلی سے وزیر اعظم کیخلاف قرار داد منظور ، اپوزیشن کی شدید ...
خیبر پختونخوا اسمبلی سے وزیر اعظم کیخلاف قرار داد منظور ، اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا اسمبلی مچھلی منڈی بن گئی ، وزیر اعظم نوازشریف کے استعفیٰ کیلئے قرارداد لانے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی جس کے بعد سپیکر نے اجلاس 28اپریل تک کیلئے ملتوی کردیا ۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کے استعفیٰ کی قرارداد کو منطور کر لیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کیا گیا جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا ۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے احتساب کمیشن ایکٹ کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا۔
حکمران جماعت کے ایم پی اے ڈاکٹر علی حیدر وزیر اعظم نوازشریف کے استعفیٰ کے حوالے سے قرار داد لانا چاہتے تھے جبکہ اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور سپیکر کے استعفیٰ کیلئے قرارداد لانا چاہی جس پر شور شرابہ شروع ہو گیا اور اس دوران تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر علی حیدر نے وزیر اعظم کے استعفیٰ کیلئے قرارداد پیش کر کے منظور کرا لی ۔ایوان میں خاتون رکن نے ڈنڈا بھی لہرایا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب کمیشن ایکٹ میں ترامیم پر اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کا گھیراﺅکیا اور نعرے بازی بھی کی جس دوران پی ٹی آئی نے وزیر اعظم نوازشریف کے استعفیٰ کے حوالے سے قرار داد پیش کر کے منظو رکرا لی ۔ شور شرابے کے بعد سپیکر نے اجلاس 28 اپریل تک کیلئے ملتوی کر دیا ۔

مزید :

پشاور -