خیبر پختونخواہ میں 7ڈی آئی جیز اور ایڈیشنل آئی جیز کے تقرر و تبادلے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے 7ڈی آئی جیز اور ایڈیشنل آئی جیز کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
میری بہن کا علاج کرنے والا ہندوستان کا مشہور ڈاکٹر مجھے ۔۔۔۔بھارت میں زیر علاج دنیا کی وزنی ترین مصری خاتون کی بہن نے انڈیا کے سب سے بڑے ڈاکٹر پر سنگین ترین الزام عائد کر دیا
تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر) طاہر ایوب خان کو ڈی آئی جی آپریشنز ،محمد علی خان کو ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز اور محمد شہزاد اسلم صدیقی کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن تعینات کردیا گیا ۔ اسی طرح اشرف نور کو ایڈیشنل آئی جی ہیڈکواٹرز،محمد نعیم خان ایڈیشنل آئی جی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر محسو د سلیم کو کمانڈنٹ ایف آر پی اور دار علی خٹک کو آر پی او بنوں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔