گورنر خیبر پختونخواہ نے فاٹا میں اساتذہ کی مانیٹرنگ کے سسٹم کا آغاز کردیا

گورنر خیبر پختونخواہ نے فاٹا میں اساتذہ کی مانیٹرنگ کے سسٹم کا آغاز کردیا
گورنر خیبر پختونخواہ نے فاٹا میں اساتذہ کی مانیٹرنگ کے سسٹم کا آغاز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے فاٹا کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ سسٹم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔مانیٹرنگ کرنے والے عملے کو موٹرسائیکلز اور سمارٹ فونز دئیے جائیں گے ۔

پاک برطانیہ آرمی اسٹاف بات چیت کے تیسرے دورکا اغاز ہوگیا:آئی ایس پی آر
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس خیبر پختونخواہ میں منعقد تقریب کے دوران گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے مانیٹرنگ نظام کے لیے 55 موٹر سائکلیں اور 80 سمارٹ فونز محکمہ تعلیم فاٹا کے حوالے کردئیے۔اس موقع پر گورنر نے کہا کہ اس نظام سے فاٹا کے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جائے گی جس سے تعلیمی معیار میں مزید بہتری آئے گی۔

لوٹ مار ہمارا نہیں پی پی والوں کا کام ہے،زرداری اپنے کرتوت کی وجہ سے پیپلزپارٹی پر ہی بھاری پڑ گئے ہیں: ترجمان حکومت پنجاب
اقبال ظفر جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ عالمی اداروں کے تعاون سے شورش زدہ علاقوں میں دو کروڑ روپوں کی لاگت سے ساڑھے سات سو سکولوں میں تعمیراتی کام بھی جاری ہے جہاں 85ہزار ٹی ڈی پیز بچوں کو معیاری تعلیم دی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے ساڑھے سات سو سکولوں کے لیے فرنیچر بھی متعلقہ حکام کے حوالے کیا۔

مزید :

پشاور -