آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی : ظفراقبال جھگڑا

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی : ظفراقبال جھگڑا
آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی : ظفراقبال جھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا انجینئر ظفراقبال جھگڑانے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور کرم ایجنسی کے صدرمقام پاراچنار میں طوری بازار میں بم دھماکوں میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کی۔گورنر فرداً فرداً زخمیوں سے ملے اور ان کی حوصلہ افزائی کی اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

لوٹا ہمیں گیا سوال تو ہمارا بنتاہے ،پاکستان اور ہمارا وقت ضائع کیا جارہاہے،سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے،ڈٹ کرمقابلہ کریں گے: نوازشریف
تفصیلات کے مطابق اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہے اورآخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔گورنرنے کہاکہ واقعے میں ملوث افراد کوکیفرکردار تک پہنچایاجائیگا۔

مزید :

پشاور -